متحدہ عرب امارات میں پولیس نے اپنے ہی خاندان کے تین افراد کو آتشیں ہتھیار سے قتل کرنے والے مشتبہ ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔
ابوظبی پولیس نے سوموار کو ایک بیان میں کہا ہے کہ اس مشتبہ ملزم کی گرفتاری اماراتی دارالحکومت کے علاقے العین سے عمل میں آئی ہے لیکن اس نے قتل کے اس واقعہ کی مزیدتفصیل جاری نہیں کی ہے۔
ابوظبی پولیس نے سوشل میڈیا پرایک بیان میں کہا ہے کہ ’’ملزم کا کیس پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کرنے کے لیے ضابطے کی تمام کارروائی مکمل کرلی گئی ہے۔‘‘
ابوظبی پولیس نے اس مبیّنہ قاتل کی عمر،نام اور قومیت فی الحال ظاہر نہیں کی ہے۔