اسرائیلی کھلاڑی کا مقابلہ کرنے والی سعودی اتھیلیٹ کے حق میں سوشل میڈیا پر یکجہتی مہم
ٹوکیو اولمپکس میں سعودی عرب سے تعلق رکھنے والی جوڈو کی خاتون کھلاڑی تھانی القحطانی جمعہ 30 جولائی اسرائیلی مدمقابل راز ھیشکو کا سامنا کر رہی ہیں۔ مقابلے سے قبل سوشل میڈیا پر تھانی القحطانی سے اظہار یکجہتی اور ان کی حوصلہ افزائی کے لیے بھرپور مہم چلائی جارہی ہے۔
سعودی عرب سے 33 کھلاڑیوں کے دستے میں شامل القحطانی 78 کلو وزن کیٹگری کے جوڈو مقابلے میں سعودی عرب کی نمائندگی کر رہی ہیں۔ اسرائیلی مدمقابل سے القحطانی کا میچ 32 ویں رائونڈ میں شامل ہے۔
.@saudijudo athlete headed for the #Olympics, Tahani Alqahtani, shares about her first days in #Judo 🥋#Tokyo2020 #WeAreAllSaudiArabia 🇸🇦
— SAPRAC (@SapracOrg) July 16, 2021
📷@saudiolympic
pic.twitter.com/JCzROOqqdw
پین عرب روزنامہ ’’الشرق الاوسط‘‘ نے باخبر ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ القحطانی کو اولملپکس میں شریک دستے کی جانب سے اسرائیلی مدمقابل سے مقابلے کی خصوصی اجازت دی گئی ہے تاکہ اسرائیلی مدمقابل سے مقابلے کے انکار کی وجہ سے سعودی عرب کی جوڈو فیڈریشن اور کھلاڑی پر بین الاقوامی اولمپکس کی پابندیاں نہ لگ جائیں۔
گذشتہ روز متعدد سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر سارا دن تھانی القحطانی کی حمایت میں مختلف ہیش ٹیگز کے ساتھ ہزاروں تائیدی پیغامات فلیش ہوتے رہے جن میں سعودی کھلاڑی کی حوصلہ افزائی کی گئی۔
غدا الغنائم نامی ٹویٹر صارف لکھتی ہیں: ’’مقابلہ نہ چھوڑیں، اس [اسرائیلی کھلاڑی] کا سامنا کریں۔ جیتو یا ہارو، ہماری نظر میں تم ہیرو ہو۔ ملک کا فخر ہو، تمھارے لیے نیک خواہشات۔‘‘
اس سے قبل الجزائر سے تعلق رکھنے والے جوڈو کے کھلاڑی فتحی نورین کے اسرائیلی کھلاڑی سے مقابلہ کے انکار پر بین الاقوامی جوڈو فیڈریشن نے فتحی اور ان کے کوچ امر بنی خلف کی رکنیت معطل کر دی تھی۔
-
ٹوکیواولمپکس:الجزائری’جوڈوکا‘کی اسرائیلی سے مقابلے سے دستبرداری پر وطن واپسی
بین الاقوامی جوڈو فیڈریشن(آئی جے ایف) نے ہفتے کے روز الجزائر کے ایک جوڈوکا اور ان کے کوچ کو ٹوکیواولمپکس میں مقابلے کے آغاز سے قبل ہی اسرائیلی جوڈوکا ... بين الاقوامى -
ٹوکیواولمپکس میں حصہ لینے کے لیے سعودی عرب کاپہلی مرتبہ بڑا دستہ جاپان جائے گا
سعودی عرب جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں منعقد ہونے والے اولمپک مقابلوں میں شرکت کے لیے ایک بڑا دستہ روانہ کرے گا۔اس دستے کو’’ہمارے ہیروز‘‘ کا نام دیا ... بين الاقوامى -
کھلاڑیوں کی پھانسیوں کا سلسلہ ، ٹوکیو اولمپکس میں ایران کی شرکت پر پابندی کا مطالبہ
ایران میں حکام نے گذشتہ ہفتے کھیلوں کے ایک اور چیمپین کو ماورائے عدالت موت کے گھاٹ اتار دیا۔ اس کے نتیجے میں کھیلوں کا دفاع کرنے والی تنظیموں کی جانب ... بين الاقوامى