ایران جوہری ہتھیار تیار کرنے کے زیادہ قریب پہنچ چکا ہے:اسرائیلی عہدیدار
اسرائیلی اخبار ٹائمز کے مطابق اسرائیلی حکام نے حالیہ دنوں میں امریکی عہدیداروں کو متنبہ کیا ہے کہ ایران جوہری ہتھیاروں کے حصول کے لیے پہلے سے کہیں زیادہ قریب ہے۔ اسرائیل کے وزیر خارجہ یائیر لپیڈ ، وزیر دفاع بینی گانٹز اور دیگر اسرائیلی عہدیداروں نے حال ہی میں اپنے امریکی ہم منصبوں کے ساتھ ایران کے جوہری پروگرام کا معاملہ اٹھایا۔ رپورٹ کے مطابق اسرائیل کی طرف سے یہ ایک "غیر معمولی انتباہ" ہے۔
ایک سینیر سفارتکار نے اسرائیلی ریڈیو ’کے اے این‘ کو بتایا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات میں کچھ ہونا باقی ہے۔ اب جب کہ ایران جوہری صلاحیت رکھنے والے ملک کی صف میں داخل ہونا چاہتا ہے۔ ہمیں اس کے عزائم پر شک نہیں کرنا چاہیے اور موجودہ حالات میں ہمیں ایرانی خطرے کو نظرانداز نہیں کرناچاہیے۔
وزیراعظم نفتالی بینیٹ اگلے ماہ امریکی صدر جو بائیڈن کے ساتھ واشنگٹن میں ہونے والی ملاقات کی تاریخ طے کرنے پر کام کر رہے ہیں۔
اسرائیل طویل عرصے سے جوہری معاہدے اور بائیڈن کے جوہری معاہدے میں دوبارہ شامل ہونے کے ارادے کی مخالفت کرتا رہا ہے۔

بینیٹ نے گذشتہ ماہ کہا تھا کہ ہم دنیا کو یہ سمجھنا چاہیں گے کہ ایرانی حکومت پرتشدد اور عدم روادار ہے۔ اس حکومت نے "تہران کے جلاد" کو اپنا سربراہ منتخب کیا ہے- ایک ایسا شخص جو فوجی ایٹمی پروگرام بنانے کے لیے اپنے لوگوں کو برسوں سے فاقہ کشی کرانا چاہتا ہے۔
بینیٹ نے مزید کہا کہ اسرائیل اپنے دوستوں سے مشورہ جاری رکھے گا ، باہمی احترام سے باہر معلومات اور نظریات کا تبادلہ کرے گا ، لیکن آخر میں ہم اپنی قسمت کے ذمہ دار ہوں گے ، کوئی اور نہیں۔"
-
اردنی فرمانروا شاہ عبداللہ کا ایرانی ساختہ ڈرون حملوں کا انکشاف
اردن کےفرمانروا شاہ عبداللہ دوم نے اعلان کیا کہ ان کے ملک پر اس سے قبل ایرانی ساختہ ڈرونوں طیاروں سے حملہ کیا گیا تھا۔ ان کا کہنا ہے کہ انہیں خطے میں ... بين الاقوامى -
خوزستان کو پیاسے مارنے کا ایرانی منصوبہ
پانی کے ذخائر سوکھے ہوئے، خشک مرطوب زمین، مٹی کے طوفان، شدید گرمی، آگ لگنے کے واقعات، فضا، پانی اور مٹی میں آلودگی۔ یہ صورت حال ہے ایران کے جنوب مغرب ... سیاست -
ایران میں مظاہرین پر مظالم کا معاملہ سلامتی کونسل میں اٹھایا جائے: مریم رجوی
ایرانی حزب اختلاف کی سب سے بڑی جماعت مجاھدین خلق کی جلاوطن رہ نما مریم رجوی نے ایران میں ہونے والے مظاہروں کے دوران ایرانی فورسز کی جانب سے طاقت کے ... مشرق وسطی