صحت سے متعلق معلومات سعودی وزارت صحت کا خصوصی اختیار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب کی وزارت صحت کی طرف سے شہریوں کی صحت کے بارے میں معلومات کی فراہمی کے لیے تیار کردہ ‘توکلنا‘ پلیٹ فارم کی طرف سے جاری ایک بیان میں وضاحت کی گئی ہے شہریوں کی انفرادی صحت کے بارے میں معلومات صرف وزارت صحت کے دائرہ اختیار میں آتی ہیں۔ کوئی دوسرا محکمہ یا پلیٹ فارم صحت کے بارے میں ڈیٹا فراہم کرنے کا مجاز نہیں۔

’’توکلنا‘‘ ایپ کی مدد سے ٹویٹر پر متعدد زبانوں میں جاری وضاحتی بیان میں کہا گیا ہے کہ توکلنا پلیٹ فارم شہریوں کی صحت کے بارے میں وزارت صحت کی طرف سے فراہم کردہ ڈیٹا خود کار طریقے سے منتقل کرتا ہے جس میں کسی انسانی عمل کا کوئی عمل دخل نہیں۔ اس کے بعد ایپ متعلقہ شخص کی صحت کے بارے میں معلومات فراہم کرتی ہے۔

توکلنا کرونا سے بچاؤ کی ایپ

بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ ڈیٹا مستقبل میں صحت کی حالت میں تبدیلی ظاہر کر سکتا ہے۔ بیان میں شہریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ وزارت صحت سے رابطے کے لیے ’توکلنا‘ ایپ کا استعمال کریں اور کسی بھی طبی مسئلے کے بارے میں معلومات فراہم کریں۔

خیال رہے کہ ’توکلنا ایپ‘ سعودی عرب میں ڈیٹا اور مصنوعی ذہانت کے ذمہ دار ادارے کی’سدایا‘ کی طرف سے لانچ کیا گیا ہے جس کا مقصد کرونا وبا سے نمٹنے میں مدد فراہم کرنا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں