کرونا نے ٹوکیو اولمپک مقابلوں میں شریک الجزائری ٹیم کی امیدوں پر پانی پھیر دیا
ٹوکیو اولمپکس میں شریک الجزائری ٹیم کے ارکان کرونا کا شکار
ٹوکیو 2020 اولمپکس میں حصہ لینے والے الجزائر کے کھلاڑیوں کے وفد میں شامل دو کھلاڑیوں کے کرونا وائرس "کووڈ 19" سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوگئی ہے جبکہ دو دیگر دو کے بارے میں شبہ پایا جاتا ہے۔
الجزائر کے مشن کے ذرائع نے اتوار کے روز جرمن خبر رساں ایجنسی "ڈی پی اے" کو بتایا کہ جمال سجاتی اور بلال ثابتی کے کرونا وائرس ٹیسٹ مثبت آئے۔
انہی ذرائع نے انکشاف کیا کہ مذکورہ بالا کھلاڑیوں کو اولمپک ولیج کے باہر ایک ہوٹل میں 14 دن کے قرنطین میں رکھا جائے گا۔ اس کا مطلب ہے کہ وہ اولمپکس میں حصہ نہیں لیں گے۔
ذرائع نے نشاندہی کی کہ شکوک و شبہات میں دو دیگر کھلاڑی یاسین حتحات اور ہشام بوشیشہ کے بارے میں شبہ ہے کہ وہ بھی کووڈ کا شکار ہوچکے ہیں۔
سائیکل سوار یوسف رقیقی استنبول سے ٹوکیو جانے کی تیاری کے دوران کرونا وائرس سے متاثر ہوا تھا۔ اس کی وجہ سے وہ اولمپکس سے محروم ہونے والا پہلا الجزائر کا کھلاڑی تھا۔