یمن اور حوثی

یمنی فوج نے مآرب میں اہم دفاعی مقامات حوثیوں سے آزاد کرالیے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

یمن کی آئینی فوج نے مزاحمتی ملیشیا اور عرب اتحادی فوج کی معاونت سے وسطی گورنری مآرب میں جنوب مغربی مقام رحبہ کے محاذ پر حوثیوں کے خلاف اہم پیش قدمی کرتے ہوئے ایرانی حمایت یافتہ باغیوں سے کئی اہم مقامات چھڑا لیے ہیں۔

یمن کی سرکاری فوج کا کہنا ہے کہ رحبہ محاذ پرحوثی باغیوں کو لڑائی کے دوران بھاری جانی اور مالی نقصان سے دوچار کیا گیا ہے۔

Advertisement
مآرب میں یمنی فوج

یمنی فوج کے شعبہ اطلاعات کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ فوج نے مآرب گورنری میں پیش قدمی کرتے ہوئے الکتف، راس السمر اور جبل العلیب کو مکمل طور پر باغیوں سے آزاد کرالیا ہے۔ آزاد کرائے گئے مقامات دفاعی اعتبار سے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ لڑائی کے دوران حوثی باغیوں کے دسیوں جنگجو اور ان کے کمانڈر ہلاک ہوگئے۔ عرب اتحادی فوج نے حوثیوں کے تین قافلوں پر حملہ کرکے انہیں تباہ کردیا۔

ادھر ایک دوسری پیش رفت میں مغربی مآرب میں الکسارہ کے محاذ پر لڑائی کے دوران حوثی ملیشیا کے 22 جنگجو ہلاک اور دسیوں زخمی ہوگئے ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ حوثی ملیشیا کے ٹھکانوں پر گھات لگا کر حملہ کیا جس کے نتیجے میں دشمن کو بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا۔

مقبول خبریں اہم خبریں