یمن کے لیے سعودی عرب کی طرف سے عطیہ کیے گئےتیل کی مالیت چارارب ڈالر متجاوز

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

یمن کے عبوری دارالحکومت عدن میں یمن کے لیے سعودی عرب کے تعمیر نو مشن کےڈپٹی ڈائریکٹر جنرل محمد الیحییٰ نے کہا ہے کہ مملکت سعودی عرب کی طرف سے یمن کو فراہم کی جانے والی تیل کی مصنوعات کی گرانٹ کی مجموعی مالیت 4 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئی ہے۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار سعودی عرب کی طرف سے بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ یمنی حکومت کو فراہم کردہ تیل کی مفت گرانٹ کی نئی قسط کی وصولی کے موقعے پر کیا۔ سعودی عرب کی طرف سے تیل کی یہ کھیپ اتوار کے روز عدن میں الزیت بندرگاہ پر پہنچی۔

Advertisement

عدن کے لیے یہ تیسری کھیپ ہے جو ساحلی شہر میں بجلی گھروں کو چلانے کے لیے استعمال کی جائے گی۔ اس کھیپ میں 75،000 میٹرک ٹن ڈیزل لایا گیا ہے۔

امید کی جارہی ہے کہ اگلے چند روز کے دوران سعودی عرب سے ایک بحری جہاز کے ذریعے 40 ہزار ٹن ڈیزل عدن منتقل کیا جائے گا جس کے بعد مملکت کی طرف سے عدن حکومت کے لیے تیل کی تیسری کھیپ مکمل ہو جائے گی۔

مارچ میں سعودی عرب نے یمن کو تیل کا ذخیرہ دینے کا اعلان کیا جس میں 351،304 ٹن ڈیزل اور 909،591 پٹرول شامل ہے جس کی مالیت $ 422 ملین ڈالر ہے۔ یہ ایندھن ایک سال کے لیے80 بجلی گھروں کو چلانے کے لیے کافی ہوگا۔

مقبول خبریں اہم خبریں