آئین ، حقوق اور آزادی کا احترام کرتے ہیں : تونس کے صدر کا امریکا کو جواب
تونس کے صدر قیس سعيّد نے "جمہوریت کے احترام" کے حوالے سے امریکی وزیر خارجہ اینٹنی بلنکن کی گزارش کا جواب دیتے ہوئے باور کرایا ہے کہ وہ آئین کی پاسداری اور حقوق و آزادی کے تحفظ کے شدید خواہاں ہیں۔ یہ موقف پیر کی شام دونوں شخصیات کے درمیان ٹیلی فون پر ہونے والے رابطے میں سامنے آیا۔
امریکی وزارت خارجہ کے اعلان کے مطابق تونس کے صدر نے یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ آئین اور اس کے تقاضوں کا احترام کریں گے۔ امریکی وزیر خارجہ اینٹنی بلنکن نے ٹیلی فونک بات چیت کے دوران صدر پر زور دیا کہ وہ تمام سیاسی کھلاڑیوں اور تونسی عوام کے ساتھ مکالمے کا سلسلہ جاری رکھیں۔
اس موقع پر بلنکن نے وعدہ کیا کہ امریکا تونسی معیشت کو سہارا دے گا اور اسی طرح کووڈ 19 کی روک تھام کے میدان میں بھی مدد کرے گا۔
واضح رہے کہ کرونا کی وبا سے نمٹنے کے حکومتی طریقہ کار پر احتجاج کے لیے تونس کے عوام مظاہروں کے لیے سڑکوں پر آ گئے تھے۔
صدر قیس سعید نے اتوار کے روز تُونسی آئین کی دفعہ 19 کے تحت حاصل ہنگامی اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے وزیر اعظم ہشام میشیشی کو برطرف کر دیا تھا اور پارلیمان کو 30 روز کے لیے معطل کر دیا تھا۔
صدرقیس کے سیاسی مخالفین نے ان پر فوج سے مل کر حکومت کا تختہ الٹنے کا الزام عائد کیا ہے لیکن صدر نے اس الزام کو مسترد کر دیا۔ اسلامی جماعت النہضہ کے حامیوں نے ان کے فیصلے کے خلاف پارلیمان پر دھاوا بولنے کی کوشش کی اور دار الحکومت تُونس میں دھرنا دیا۔
تُونسی صدر نے پیر کو جاری کردہ ایک ویڈیو پیغام میں عوام پر زور دیا ہے کہ وہ پُرامن رہیں اور کسی اشتعال انگیزی کا جواب نہ دیں۔ انھوں نے کہا "میں تُونسی عوام پر زور دوں گا کہ وہ سڑکوں پر نہ نکلیں کیوں کہ کسی قوم کو سب سے زیادہ جس خطرے کا سامنا ہو سکتا ہے وہ اس کا اندرونی دھماکا ہی ہو سکتا ہے"۔
-
ہم تونس میں امن واستحکام کے خواہش مند ہیں: سعودی عرب
سعودی عرب کے وزیر خاجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ نے اپنے تونسی ہم منصب عثمان الجرندی سے ٹیلیفون پر بات چیت کی ہے۔ شہزادہ فیصل بن فرحان بن ... بين الاقوامى -
تونسی پارلیمنٹ پر دھاوے کی کوشش ناکام، غنوشی کا دھرنا جاری
تونس کے صدر سعید قیس کی جانب سے ملک کی منتخب پارلیمان کواپنی آئینی ذمہ داریوں کی انجام دہی سے روکنےکے فیصلے کے بعد ملک کی سب سے بڑے مذہبی سیاسی جماعت ... بين الاقوامى -
تونس میں وزیر اعظم کی برطرفی کے بعد پارلیمنٹ کی کارروائی 30 دنوں کے لئے منجمد
راشد الغنوشی نے صدر قیس سعید پر <<بغاوت>> کا الزام دھر دیا بين الاقوامى