بیلجیم: 19 سالہ لڑکی طیارے میں دنیا کے گرد تنہا چکر لگانے کے لیے کوشاں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

یورپ میں ایک 19 سالہ طالبہ ایک چھوٹے طیارے کی سولو فلائٹ کے ذریعے دنیا بھر کا چکر لگانے کا ارادہ رکھتی ہے۔ زارا ردرفرڈ یہ کارنامہ سر انجام دینے والی دنیا کی کم عمر ترین فرد ہونے کا ریکارڈ قائم کرنا چاہتی ہے۔ زارا کے پاس برطانیہ اور بیلجیم کی شہریت ہے۔ وہ آئندہ ماہ 11 اگست کو برسلز نے اپنا سفر شروع کرے گی جو قریبا تین ماہ جاری رہے گا۔

Advertisement

سفر کے دوران زارا 51 ہزار کلو میٹر کا سفر طے کرے گی۔ وہ اپنے سفر کے لیے "شارک الٹرا لائٹ" طیارہ استعمال کریں گی۔ یہ دنیا کا تیز ترین 'لائٹ اسپورٹ' طیارہ ہے۔

اپنا مشن کامیابی کے ساتھ مکمل کرنے پر زارا دنیا کے گرد تنہا چکر لگانے والی کم عمر ترین خاتون بھی بن جائیں گی۔ اس وقت یہ ریکارڈ شستا ویز کے پاس ہے جنہوں نے 30 برس کی عمر میں تنہا دنیا کے گرد سفر مکمل کیا تھا۔

روئٹرز ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے زارا نے کہا کہ وہ اپنے اس سفر کے ذریعے سائنس و ٹکنالوجی، انجینئرنگ اور ریاضیات کے شعبے میں لڑکیوں اور خواتین کے لیے راہ ہموار کرنا چاہتی ہیں۔

زارا کے والد اور والدہ دونوں ہوا باز ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں