سعودی عرب:گذشتہ 24 گھنٹے میں کروناوائرس کے 1379 نئے کیسوں کی تشخیص
سعودی عرب میں گذشتہ 24 گھنٹے میں کووِڈ-19 کے 1379 نئے کیسوں کی تشخیص ہوئی ہے جبکہ اس مہلک وائرس کا شکار10 مریض وفات پا گئے ہیں۔
سعودی وزارتِ صحت کے مطابق اب مملکت میں کووِڈ-19 کے کل تشخیص شدہ کیسوں کی تعداد 520774 ہوگئی ہے۔ان میں سے 8189 مریض وفات پا چکے ہیں۔
وزارتِ صحت نے مزید بتایا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹے میں کرونا وائرس کا شکار 1021 مریض صحت یاب ہوگئے ہیں۔اب تک 501449 مریض تن درست ہوچکے ہیں۔اس وقت مملکت میں کووِڈ-19 کے 11136 فعال کیس ہیں۔ان میں 1419 کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔
آج دارالحکومت الریاض میں کووِڈ-19 کے سب سے زیادہ 273 نئے کیسوں کی تشخیص ہوئی ہے، مکہ مکرمہ میں 242 اورمنطقہ شرقیہ میں 224 نئے کیس ریکارڈ کیے گئے ہیں۔باقی کیسوں کا سعودی عرب کے دوسرے شہروں اور قصبوں میں اندراج کیا گیا ہے۔
دریں اثناء سعودی عرب نے کووِڈ-19 کو پھیلنے سے روکنے کے لیے عاید کردہ سفری پابندیوں کی خلاف ورزی کے مرتکب شہریوں پر تین سال کے لیے سفر کرنے پر پابندی عاید کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس سے پہلے سعودی حکومت نے یکم اگست سے ویکسین نہ لگوانے والے افراد کےعوامی مقامات میں داخلے پر پابندی لگا دی ہے۔