سعودی عرب کا طبی خدمات کے لیے مختص طیارہ دو یمنی جڑواں بچوں یوسف اور یاسین کو ان کے والدین کے ہمراہ لے کر ریاض کے شاہ سلمان فضائی اڈے پہنچ گیا۔ یمنی بچوں کو مملکت لانے کی ہدایات سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے دی تھیں۔ ان جڑواں بچوں کا پیدائشی طور پر سر ملا ہوا ہے۔ کل جمعرات کے روز ریاض میں کنگ عبدالعزیز میڈیکل سٹی میں ان دونوں بچوں کو آپریشن کے ذریعے علاحدہ کیا جائے گا۔
اس حوالے سے بچوں کے والد محمد عبدالرحمن نے انسان دوست اقدام اور بہترین اکرام و مہمان نوازی پر خادم حرمین شریفین اور سعودی ولی عہد کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔
محمد نے مملکت کی جانب سے انسانیت کے حوالے سے اس عمل کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے سعودی طبی ٹیم پر اعتماد کا اظہار کیا جو جڑے ہوئے بچوں کو علاحدہ کرنے کے میدان میں آپریشن کرنے کا طویل تجربہ رکھتی ہے۔
یاد رہے کہ کل ہونے والا یہ آپریشن جڑواں بچوں کو علاحدہ کرنے کے سلسلے کا 50 واں آپریشن ہو گا۔ جڑے ہوئے بچوں کو علاحدہ کرنے کے سعودی آپریشن پروگرام میں دنیا بھر سے 21 ممالک کے بچے شامل ہیں۔
-
سعودی وزیر خارجہ کی آرمی چیف سے ملاقات: سکیورٹی اور علاقائی امن پر تبادلہ خیال
پاکستان کے دورے پر آئے سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور پاکستان فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ کے درمیان منگل کی شب ہونے والی ملاقات ... پاكستان -
امریکاکے خصوصی ایلچی برائے یمن کی سعودی عرب آمد،جنگ بندی پربات چیت کریں گے
امریکا کے خصوصی ایلچی برائے یمن ٹِم لنڈرکنگ منگل کے روز سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔ وہ سعودی قیادت سے یمن میں جاری جنگ اور صوبہ مآرب میں ایران کی حمایت ... بين الاقوامى -
پاکستان اورسعودی عرب کے درمیان تاریخی اور گہرے تعلقات کوفروغ دینے کے عزم کا اعادہ
سعودی وزیرخارجہ کی وزیراعظم عمران خان اور صدرعلوی سے الگ الگ ملاقات، دوطرفہ تعلقات پرتبادلہ خیال پاكستان