.
حج وعمرہ

مسجد حرام میں عمرہ سیزن کی تیاریاں تیز ، یومیہ آب زمزم کی ایک لاکھ بوتلوں کی تقسیم

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

حرمین شریفین کی انتظامیہ نے عمرہ سیزن کے لیے اپنی تیاریوں کا سلسلہ تیز کر دیا ہے۔ اس مقصد کے لیے ایک مربوط نظامِ عمل وضع کیا گیا ہے جو چوبیس گھنٹے مصروف عمل ہے۔ اسی نظام کے تحت حرم شریف میں نمازوں کے مقامات، مطاف اور صحنوں آب زمزم کی تقسیم کو بھی بڑھا دیا گیا ہے اور پانی کے چھڑکاؤ والے پنکھوں Mist Fans)) کا نظام مزید فعال بنایا گیا ہے۔

انتظامیہ کے نگران اعلی کے سکریٹری محمد الجابری نے واضح کیا ہے کہ مذکورہ پنکھوں کی مدد سے مسجد حرام کے صحنوں میں ہوا کو ٹھنڈا کیا جاتا ہے۔ مسجد کے صحنوں میں ان پنکھوں کی مجموعی تعداد 250 ہے۔

الجابری کے مطابق 'سُقیا زمزم' کی انتظامیہ مسجد حرام کے صحنوں سے لے کر بیت اللہ پہنچنے تک معتمرین کے لیے زمزم کی بوتلیں اور پیک تقسیم کر رہی ہے۔ اس سلسلے میں حرم کے اندر روزانہ ایک لاکھ کے قریب بوتلیں تقسیم کی جائیں گی۔

تشجير المسجد الحرام

مزید یہ کہ داخلی راستوں اور سیڑھیوں پر خصوصی بیگوں کی حامل ٹیمیں آب زمزم پلانے کے لیے مصروف ہوتی ہیں۔ علاوہ ازیں روبوٹس کے ذریعے بھی آب زمزم کی تقسیم عمل میں آ رہی ہے۔ اس طریقہ کار میں انسانی مداخلت نہیں ہوتی ہے۔