.

کرونا کی وجہ سے تھائی لینڈ میں بندروں کے دو گروپ آپس میں گتھم گتھا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک سے کوئی ایک سو کلو میٹر دور بندروں کےدو گروپوں کےدرمیان خوراک کے حصول کے لیے ہونےوالی لڑائی نے دیکھنے والوں کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا۔

بندروں کےدرمیان لڑائی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک مصروف شاہراہ پر موجود بندروں کے ایک گروپ پر ایک دوسرے گروپ نے حملہ کردیا۔

پہلا گروپ خوراک کےانتظار میں بیٹھا تھا۔ اس دوران دوسرے گروپ نے اس پر حملہ کردیا۔

برطانوی اخبار ’ڈیلی میل‘ کی رپورٹ کے مطابق خوراک کے حصول کے لیے بندروں کے دونوں گروپوں نے ایک دوسرے کو خوب مارا پیٹا۔

یہ سارا منظر ایک مصروف شاہراہ پر دیکھا گیا۔ بندر سڑک پر چلنے والی گاڑیوں سے بے پرواہ ہو کرایک دوسرے سے لڑتے رہے۔ بندروں کی لڑائی کے دوران ڈرائیوروں کو اپنی گاڑیاں روکنا پڑیں۔

ڈیلی میل کے مطابق یہ بندر پھل اور خوراک کے حصول کے لیے وہاں جمع ہوئے تھے۔ کرونا وبا کی وجہ سے تھائی لینڈ میں بندر بھی غذائی قلت کا سامنا کررہےہیں، جس کے نتیجے میں ان کےدرمیان خوراک کے حصول کے لیے لڑائیاں ہونے لگی ہیں۔ بنکاک کے قریب خوراک کے حصول کے لیے بندروں کی لڑائی چار منٹ تک جاری رہی۔