امریکی خاتون اوّل کے پاؤں کا آپریشن کامیاب رہا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

امریکی خاتون اول جیل بائیڈن (صدر جو بائیڈن کی اہلیہ) کا جمعرات کے روز ایک کامیاب آپریشن ہوا ہے۔ آپریشن کے ذریعے ان کے بائیں پاؤں میں موجود مواد کو نکال دیا گیا جو ایک گہرے زخم کا سبب بن گیا تھا۔

جیل بائیڈن کے ترجمان مائیکل لاروزا نے جمعرات کے روز بتایا کہ خاتون اول چند روز قبل ہوائی میں چھٹی والے دن ساحل سمندر پر چل رہی تھیں کہ اس دوران میں ان کے بائیں پاؤں میں کوئی چیز داخل ہو گئی۔ طبی معائنے کے بعد زخم کا سبب بننے والی چیز واضح نہیں ہو سکی تاہم جیل کا زخم اب صاف اور کسی بھی نوعیت کے زہریلے مواد سے خالی ہے۔

Advertisement
مقبول خبریں اہم خبریں