سعودی عرب کے تجارتی بحری جہاز پر حوثیوں کا ڈرون حملہ ناکام

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

یمن میں حکومتی رٹ بحالی میں تعاون فراہم کرنے والے سعودی قیادت میں سرگرم عرب اتحاد نے جمعہ کو بحیرہ احمر کے جنوب میں سعودی عرب کے ایک تجارتی جہاز پر حوثیوں کی جانب سے ڈرون حملے کی کوشش ناکام بنائی ہے۔

تفصیل کے مطابق عرب اتحاد کا کہنا ہے کہ ’ایران کے حمایت یافتہ حوثی بحیرہ احمر کے جنوب میں عالمی تجارت اور جہاز رانی کو مسلسل خطرات پیدا کر رہے ہیں‘۔

Advertisement

بیان میں کہا گیا کہ ’عرب اتحاد کی کوششوں کی بدولت باب المندب آبنائے سے گزرنے والے جہاز محفوظ ہیں اور یہاں آزادانہ جہاز رانی کو یقینی بنائے ہوئے ہیں‘۔

مقبول خبریں اہم خبریں