کرونا کی چوتھی لہر پاکستان سمیت 15 ممالک میں پھیل چکی: ڈبلیو ایچ او
جمعرات کے روز عالمی ادارہ صحت نے مراکش سے لے کر پاکستان تک15 ممالک میں کرونا وبا کی چوتھی لہر کے پھیلنے تشویش کا اظہار کیا ہے۔ عالمی ادارہ صحت نے کہا کہ تشویش کی بات یہ ہے کہ کرونا کی چوتھی لہر مغرب علی، مشرق وسطیٰ ، افریقا اور ایشیاء جیسے خطوں میں پھیل رہی ہے جہاں ابھی تک وبا پر قابو پانے کے لیے ویکسی نیشن کا خاطر خواہ انتظام نہیں کیا گیا
ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کرونا کی ڈیلٹا کی شکل پہلے بھارت سامنے آئی تھی جو اب مشرقی بحیرہ روم کے خطے کے 15 ممالک میں پھیل چکی ہے۔
مشرقی بحیرہ روم کا خطہ مراکش سے لے کر پاکستان تک صومالیہ اور سعودی عرب تک وسیع و عریض رقبہ پر محیط ہے اور اس میں فلسطینی علاقوں کے علاوہ 21 دیگر ممالک بھی شامل ہیں اور اس خطے کی آبادی تقریبا 68 کروڑ ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ "ڈیلٹا" کی تبدیل شدہ کرونا کی نئی شکل مشرقی بحیرہ روم کے خطے میں بڑھتی ہوئی تعداد میں کوویڈ ۔19 انفیکشن اور اموات میں اضافہ ہوا ہے۔
بیان میں مشرقی بحیرہ روم کے ڈبلیو ایچ او کے ریجنل ڈائریکٹر ڈاکٹر احمد المنظری کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ نئے کیسز ان افراد کے ہیں جنہوں نے اب تک ویکسین نہیں لگوائی۔
-
اسرائیل میں 5 سے 11 برس کے بچوں کی کرونا ویکسی نیشن کا آغاز
اسرائیل میں پہلی مرتبہ بچوں کے لیے کرونا ویکسین (فائزر) استعمال کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ ڈیلٹا ویریئنٹ سے متاثرہ افراد کی تعداد میں تیزی سے اضافے ... مشرق وسطی -
سعودی عرب:گذشتہ 24 گھنٹے میں کروناوائرس کے 1379 نئے کیسوں کی تشخیص
سعودی عرب میں گذشتہ 24 گھنٹے میں کووِڈ-19 کے 1379 نئے کیسوں کی تشخیص ہوئی ہے جبکہ اس مہلک وائرس کا شکار10 مریض وفات پا گئے ہیں۔سعودی وزارتِ صحت کے ... بين الاقوامى -
کرونا ضوابط کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانہ اور تین سال کے لیے سفری پابندی
سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ جو شخص ایسے ممالک میں سفر کرتا ہے جس میں کرونا کی وجہ سے آنے جانے پر پابندی عاید ہے ایسے شخص کا تین سال تک ... مشرق وسطی