.

مصر: بیوی کے پیچھے دوڑنے والا شوہر سڑک پر گر کر فوت ہوگیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

مصر میں ایک شخص اپنی بیوی کے تعاقب کے دوران میں سڑک پر دل کا دورہ پڑنے سے گر کر فوت ہو گیا۔ دونوں میاں بیوی کے درمیان جھگڑا ہوا تھا جس کے بعد اس کی بیوی گھر سے نکل کر بھاگ کھڑی ہوئی۔

یہ واقعہ مصر کے دارالحکومت قاہرہ کے شمال میں واقع شہر "کفر شکر" میں پیش آیا۔

تحقیقات کے مطابق شوہر سڑک پر اپنی بیوی کو پکڑنے کے لیے اس کے پیچھے دوڑ رہا تھا کہ اسی دوران اسے دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔

اس موقع پر محلے کے لوگوں اور راہ گیروں نے شوہر کو ہسپتال پہنچایا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکا۔ ڈاکٹروں نے تصدیق کی کہ مذکورہ شخص کو دل کا شدید دورہ پڑا۔

مصر میں حالیہ عرصے میں شوہر اور بیوی کے درمیان جھگڑوں میں پر تشدد واقعات میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ ان واقعات میں بعض شوہروں اور بیویوں نے ایک دوسرے کو قتل کرنے کے سنگین جرائم کا ارتکاب بھی کیا ہے۔