.

حرمین شریفین کی جنرل پریذیڈنسی اور ملحقہ تنصیبات میں داخلے کے لیے ویکسی نیشن لازم

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

مسجد حرام اور مسجد نبویﷺ کے امور کی جنرل پریذیڈنسی نے آج اتوار یکم اگست 2021ء سے اپنے مرکزی صدر دفتر اور اس سے ملحقہ تنصیبات میں داخل ہونے کے لیے کرونا کی ویکسی نیشن کو لازم قرار دینے کا نظام نافذ کر دیا ہے۔ اس طرح ویکسی نیشن نہ کرانے والوں کا داخلہ ممنوع ہو گا۔

یہ اقدام مملکت سعودی عرب کی جانب سے کرونا وائرس (کووڈ 19) کی روک تھام کے لیے عمل میں آنے والے احتیاطی اقدامات اور حفاظتی تدابیر کا حصہ ہے۔ اس سلسلے میں کسی بھی سرکاری عمارت یا تنصیب میں داخلے کے لیے وزارت صحت کی منظور شدہ ویکسی نیشن کرانا شرط قرار دی گئی ہے۔

سیکورٹی اینڈ سیفٹی جنرل ایڈمنسٹریشن کے ڈائریکٹر جنرل فائز بن عبدالرحمن الحارثی کے مطابق لوگوں کی آمد و رفت کے حوالے سے "توکلنا" ایپلی کیشن سے تصدیق کو لازم کر دیا گیا ہے۔ ساتھ ہی سماجی فاصلے ، ماسک لگانے اور ہاتھوں کی مسلسل سینی ٹائزیشن کو بھی یقینی بنایا جا رہا ہے۔

الحارثی کے مطابق یہ تمام اقدامات مسجد حرام اور مسجد نبوی کے امور کی جنرل پریذیڈنسی کے نگران اعلیٰ شيخ ڈاکٹر عبدالرحمن بن عبدالعزيز السديس کی ہدایات پر کیے گئے ہیں۔ ان کا مقصد شہریوں اور مقیمین حضرات کی سلامتی اور حرمین شریفین کا رخ کرنے والوں کے لیے بہترین خدمات پیش کرنے کو یقینی بنانا ہے۔