.

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں روٹیوں والا بچہ کون؟

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

مصر کے دارالحکومت قاہرہ کی پُر ہجوم سڑکوں پرایک بچے نے کندھے پر روٹیوں سے لدے لکڑی کے بڑے بڑے تختے اٹھائے اپنی توجہ اپنی طرف مبذول کرانے میں کامیابی حاصل کی ہے۔

ویڈیو میں ایک بچے کو ایک ہاتھ سے سائیکل کو کنٹرول کرتے اور دوسرے کے ذریعے سر پر رٹیوں کے دو تختے اٹھائے تیزی کے ساتھ سڑکوں پر دوڑتے دکھایا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر اس بچے کے حوالے سے ملا جلا رد عمل سامنے آیا ہے۔ بعض لوگوں نے اس کی تعریف کی ہے جب کہ کچھ نے تنقید اور کچھ نے حیرت کا اظہار کیا ہے۔

فوٹوگرافر طہ عبید نے اپنے کیمرے میں اس بچے کی ویڈیو بنائی اور اسے اپنے اکاونٹ پر پوسٹ کیا۔ وہ سوشل میڈیا پر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی۔ رد عمل میں کچھ لوگوں نے بچےکے لیے شفقت کا اظہار کیا ہے۔ کچھ لوگ اس پر سخت برہم ہوئے ہیں جب کہ بعض نے بچے کی غیرمعمولی ہمت کی تعریف کی ہے۔

"العربیہ ڈاٹ نیٹ" ویڈیو کی حقیقت جاننے کی کوشش کی تو پتا چلا کہ بچہ وسطی قاہرہ کے باب اللوق کے علاقے میں ایک بیکری میں کام کرتا ہے۔ وہ ریستورانوں اور گاہکوں کو آرڈر پر روٹی سپلائی کرتا ہے۔