قندھار ائیرپورٹ پر طالبان کا راکٹ حملہ، پروازیں منسوخ
قندھار میں کئی ہفتوں سے افغان فورسز اور طالبان کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں
افغانستان کے صوبے قندھار کے مرکزی ایئرپورٹ پر تین راکٹ داغے گئے جن کے نتیجے ایک رن وے کو نقصان پہنچا۔ائیرپورٹ انتظامیہ نے تمام پروازوں کو منسوخ کر دیا ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق قندھار ائیرپورٹ کے ایک ذمہ دار مسعود پشتون نے بتایا کہ ہفتے کی شام کو ائیرپورٹ پر تین راکٹ داغے گئے جن میں سے دو ایک رن وے سے جا ٹکرائے۔
طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ افغان فضائیہ قندھار ایئرپورٹ سے پرواز بھر کر فضائی حملے کر رہی تھی جس کے جواب میں ایئرپورٹ کو نشانہ بنایا۔
کابل حکومت کے ترجمان نے بھی قندھار ایئرپورٹ پر طالبان کے راکٹ حملوں کی تصدیق کی ہے۔ افغان فوج نے راکٹ حملوں کے باوجود طالبان کے ٹھکانوں پر فضائی کارروائی جاری رکھنے کا عندیہ دیا ہے۔
قندھار میں افغان فورسز اور طالبان کے درماین لڑائی کئی ہفتوں سے جاری ہے جس کی وجہ سے 22 ہزار خاندان اپنا گھر چھوڑنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔
-
افغان طالبان نے معروف کامیڈین خاشہ جوان کو سرسری عدالت کے بعد قتل کیوں کیا؟
افغانستان کے جنوبی شہرقندھارمیں طالبان نے ملک کے معروف کامیڈین خاشہ جوان کو بے دردی سے گولی مار کر قتل کردیا ہے۔مقتول کامیڈین کا اصل نام نذرمحمد ... بين الاقوامى -
افغانستان میں طالبان کے ساتھ مذاکرات کے ذریعے تنازع طے کیا جائے:نیٹو چیف
معاہدہ شمالی اوقیانوس کی تنظیم (نیٹو) کے سیکریٹری جنرل جینزاسٹولنٹبرگ نے منگل کے روز اپنے اس مؤقف کا اعادہ کیا ہے کہ افغانستان میں طالبان کے ساتھ ... بين الاقوامى -
افغان فورسز کا اولین مشن طالبان کا زور توڑنا ہے: پینٹاگان
امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن کا کہنا ہے کہ افغان سیکورٹی فورسز کا پہلا مشن طالبان تحریک کی جانب سے ملک کی اراضی کا کنٹرول واپس حاصل کرنے کی کوشش سے ... بين الاقوامى