.

اردن : قومی فضائی کمپنی کے طیارے کی ہنگامی لینڈنگ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

اردن کی قومی فضائی کمپنی Royal Jordanian نے آج پیر کے روز اعلان میں بتایا ہے کہ قاہرہ سے عَمّان جانے والی اس کی پروازRJ 508 مقررہ وقت سے 10 منٹ قبل عمان میں اترنے پر مجبور ہو گئی۔

کمپنی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ طیارے کو ہنگامی طور پر مرکزی رن وے پر بحفاظت اتار لیا گیا۔ بعد ازاں طیارے میں سوار 133 مسافروں اور عملے کے 6 افراد کو معمول کے مطابق سیڑھیوں سے باہر نکال لیا گیا۔ تمام افراد کو بسوں کے ذریعے ہوائی اڈے کی عمارت میں منتقل کر دیا گیا۔

مقامی میڈیا کے مطابق بیان میں مزید بتایا گیا ہے کہ فضائی کمپنی اس وقت متعلقہ اداروں کے ساتھ کام کر رہی ہے تا کہ خطرے کا الارم بجائے جانے کی وجہ کا تعین کیا جا سکے۔