.

فرانس کے چڑیا گھروں میں دو ننھے پانڈا کی پیدائش پر جشن

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

فرانس کے بیوول چڑیا گھر میں دو ننھے پانڈا کی پیدائش پر خوشی منائی جارہی ہے۔

چڑیا گھر کی اتنظامیہ کے مطابق 'ہوان ہوان' کے نام سے پہچانی جانے والے پانڈا نے دو بچوں کو جنم دیا ہے۔

یاد رہے کہ فرانس میں موجود یہ پانڈا اور اس کا پارٹنر 'یوان زی' کے ہمراہ 2012 میں چین سے مستعار لئے گئے تھے ۔ ان کی فرانس آمد کو چین کے ساتھ موجود سفارتی تعلقات کےایک نئے موڑ کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔

1976 میں معدومیت کے خطرے سے دوچار قرار دئیے جانے والے پانڈا بھالو کو ابھی حال ہی میں چینی انتظامیہ نے معدومیت کی فہرست سے نکال کر خطرات کے شکار جانوروں کی فہرست میں ڈال دیا ہے۔ اس عمل سے ثابت ہوتا ہے کہ بین الاقوامی اداروں اور چینی حکومت کی کوششوں کے باعث پانڈا کی تعداد میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔

ایک بالغ پانڈا 125 کلو گرام تک کا ہوسکتا ہے مگر پیدائش کے وقت نومولود کا وزن صرف 120 گرام تک ہوتا ہے۔