.

مشہور ڈچ ’یوٹیوبر‘ ویڈیو بناتے ہوئے گر کرہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

ایک خوفناک حادثے میں ایک مشہور ڈینش "یو ٹیوبر" پہاڑی ڈھلوان سے المناک طور پر گرنے کے نتیجے میں جاں بحق ہوگیا۔

بائیس سالہ البرٹ ڈیرلینڈ کی والدہ نے مقامی ڈینش نیوز نیٹ ورک ٹی وی 2 کو بتایا کہ اس کا بیٹا اطالوی الپس کے فورسیلا پانا علاقے میں اپنے چینل کے لیے ایک ویڈیو بنا رہا تھا جہاں وہ حادثے کا شکار ہوا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم بڑے دکھ میں ہیں لیکن میں چاہوں گی کہ ان کے چاہنے والے جانیں کہ کیا ہوا۔

نیوز ویک نے اطالوی میڈیا کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ یوٹیوب چینل کے لیے کنٹینٹ بنانے والا نوجوان بدھ کو 656 فٹ کی بلندی سے وال گارڈینا کے ماؤنٹ سیسڈا سے گر کر دم توڑ گیا۔

آنجہانی نوجوان نے فروری 2016 میں یوٹیوب میں شمولیت اختیار کی۔ ویڈیو سٹریمنگ پلیٹ فارم پر اس کے چینل کے 171،000 سے زیادہ سبسکرائبرز اور انسٹاگرام پر 233،000 سے زیادہ فالوورز ہیں۔