بیوی کے ہاتھوں شوہر کو کار تلے روندنے کی باربار کوشش کی ویڈیو جاری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

امریکا میں نگرانی کے کیمروں نے ایک ایسے ویڈیو کلپ کو محفوظ کیا ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ ایک امریکی خاتون اپنے شوہر کو اپنی کار کے ذریعے بار بار سڑک پر روندنے کی کوشش کررہی ہے۔

ویڈیو میں یہ بھی دکھایا گیا کہ اس شخص نے پہلے گاڑی کے ڈگی سے کچھ چیزیں نکالیں اور انہیں زمین پر پھینک دیا جبکہ اس کی بیوی گاڑی کے اندر تھی۔

پھر خاتون نےگاڑی کو پیچھے کی طرف چلایا۔ شوہر گاڑی کے پیچھے کھڑا تھا۔ شوہر نے بھاگ کر جان بچائی۔

عورت نے کئی بار اپنے شوہر پر بار بار گاڑی چڑھانے کی کوشش کی مگر وہ ہربار گاڑی تلے آنے سے بچ جاتا۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دونوں میاں بیوی ایک عمارت کے سامنے ایک دوسرے سے گتھم گتھا ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں