.

کیا سیاحتی ویزے پر عمرہ کیا جا سکے گا ؟

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب میں وزارت حج و عمرہ نے باور کرایا ہے کہ "اعتمرنا" ایپلی کیشن میں اندراج کے لیے مملکت کے اندر موجود ہونا ناگزیر ہے۔

وزارت کے زیر انتظام رابطہ مرکز کے مطابق بیرونی معتمر کی حیثیت سے اعتمرنا ایپلی کیشن میں اندراج کرایا جا سکتا اور نمازوں اور عمرے کی بکنگ کی جا سکتی ہے۔ اس کے لیے ضروری ہے کہ پہلے 'توکلنا' ایپلی کیشن میں اپنی حالت کو Update کیا جائے (کہ ویکسین کی دو خوراکیں لے لی ہیں یا ایک خوراک لے کر 14 روز مکمل کر لیے ہیں)۔ علاوہ ازیں اعتمرنا ایپلی کیشن میں اندراج کے لیے مملکت میں موجودگی لازم ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں