.

49 ممالک کے شہریوں کو سعودی عرب کے ای ویزا کی درخواست دینے کی اجازت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب نے غیرملکی سیاحوں کے لیے اپنی سرحدیں دوبارہ کھول دی ہیں اورسیاحتی ویزے کے حامل غیرملکیوں کو کئی ماہ کے بعد ملک میں داخل ہونے کی اجازت دے دی ہے۔

لیکن مکمل ویکسین لگوانے والے غیرملکی مسافروں ہی کو سعودی عرب میں داخل ہونے کی اجازت ہوگی۔تمام مسافروں کو مملکت میں آمد کے بعد کووِڈ-19 کا منفی پی سی آر ٹیسٹ پیش کرنا ہوگا اورانھوں نے یہ ٹیسٹ سعودی عرب روانگی سے 72 گھنٹے قبل کروایا ہو۔

سعودی حکومت کے فیصلے کے تحت 49 ممالک کے شہری اب سیاحتی ویزے کے حصول کے لیے ’’اسپرٹ آف سعودی ‘‘(سعودی روح) کی ویب سائٹ کے ذریعے درخواست دے سکتے ہیں:visitsaudi.com.

جن ممالک کے شہریوں کو سعودی عرب کے سیاحتی ویزے کے اجرا کی منظوری دی گئی ہے،ان کی مکمل فہرست یہ ہے:
1۔امریکا
2۔کینیڈا
3۔انڈورا
4۔آسٹریا
5۔ بیلجیئم
6۔بلغاریہ
7۔کروشیا
8۔قبرص
9۔جمہوریہ چیک
10۔ ڈنمارک
11۔ایسٹونیا
12۔فرانس
13۔یونان
14۔ ہالینڈ
15۔ہنگری
16۔آئس لینڈ
17۔آئرلینڈ
18۔اٹلی
19۔پولینڈ
20۔لٹویا
21۔فن لینڈ
22۔جرمنی
23۔ لیخٹنسٹین
24۔لیتھوانیا
25۔لکسمبرگ
26۔ مالٹا
27۔موناکو
28۔ مونٹی نیگرو
29۔ناروے
30۔روس
31۔پرتگال
32۔سان میرینو
33۔رومانیہ
34۔یوکرین
35۔سلواکیہ
36۔سلوینیا
37۔اسپین
38۔سوئٹزرلینڈ
39۔سویڈن
40۔برونائی
41۔چین (بہ شمول ہانگ کانگ اور مکاؤ)
42۔جاپان
43۔آسٹریلیا اور اوشیانا
44۔نیوزی لینڈ
45۔ملائشیا
46۔سنگاپور
47۔ جنوبی کوریا
48۔قزاقستان اور
49۔برطانیہ ۔

مقبول خبریں اہم خبریں