.

الجزائر نے العربیہ اور الحدث ٹی وی چینلوں کی نشریات بند کردیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

الجزائر کے حکام نے العربیہ اور الحدث چینلنوں کے دفاتر بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ہفتے کے روز الجزائر کی وزارت مواصلات نے الجزائر میں العربیہ چینل کو نشریات کے لیے دیا گیا لائسنس واپس لینے کا فیصلہ کیا۔

وزارت مواصلات کے بیان میں کہا گیا ہے کہ لائسنس واپس لینے کا فیصلہ اس چینل کی پیشہ ورانہ اخلاقیات کے قواعد کا احترام کرنے میں ناکامی اور میڈیا کی غلط معلومات پیش کرنے کے باعث کیا گیا ہے۔

الجزائر میں صحافیوں کو تحفظ دینے والی کمیٹی نے حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ العربیہ چینل کا لائسنس واپس کے فیصلے پر نظر ثانی کریں اورچینل کو ملک کے اندر آزادانہ طور پر کام کرنے کی اجازت فراہم کریں۔