لبنانی ریڈ کراس نے بتایا ہے کہ بُدھ کے روز بیروت میں مظاہروں کے دوران پولیس اور مظاہرین کے درمیان ہونے والے تصادم میں کم سے کم84 افراد زخمی ہوئے۔

ریڈ کراس نے زخمیوں کی حتمی تعداد جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ 10 زخمیوں کو لبنان کے دارالحکومت کے مرکز سے منتقل کیا گیا ، جبکہ 3 زخمیوں کو جیمیزہ کے علاقے سے منتقل کیا گیا۔ 71 زخمیوں کا جائے وقوعہ پرطبی امداد فراہم کی گئی۔

بُدھ کی شام بیروت بندرگاہ دھماکے کی پہلی برسی کے موقع پر ایک بڑے مظاہرے کا اہتمام کیا گیا تھا۔ ایک سال قبل بیروت بندرگاہ کے ایک گودام میں ہونے والے خوفناک دھماکوں میں 200 سے زائد افراد ہلاک اور 6500 زخمی ہوگئے تھے۔
مراسل #العربية في #بيروت محمود شكر: اشتباكات بين قوات الأمن والمتظاهرين بعد إطلاق كثيف للغاز المسيل الدموع أمام المدخل الرئيسي لمجلس النواب pic.twitter.com/Vc2YjPKEuy
— العربية (@AlArabiya) August 4, 2021
بدھ کے روز ہونے والے مظاہرے کے دوران مظاہرین نے بیروت بندرگاہ پر ہونے والے دھماکوں کی وجوہات کے بارے میں حقیقت سامنے لانےاور اس کے ذمہ داروں کو قصور وار ٹھہرانے کا مطالبہ کیا۔ اس مظاہرے میں کسی خاص جماعت کے پرچم دکھائی نہیں دیئے۔
مظاہرے کے دوران تباہ کن دھماکے کے وقت ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔

بیروت کی بندرگاہ کے آس پاس مظاہرین اور فوج کے درمیان جھڑپیں اور بھگدڑ مچ گئی۔ شہر بیروت میں سیکورٹی فورسز اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں۔
پارلیمنٹ کی عمارت کے سامنے مظاہرین اور سیکورٹی کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں۔ مظاہرین نے پارلیمنٹ کے داخلی دروازے پر پتھراؤ کیا اور مرکزی گیٹ کو پار کرنے کی کوشش کی۔ سیکیورٹی فورسز نے پارلیمنٹ کے سامنے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس اور واٹر کینن کا استعمال کیا۔

لبنانی سیکیورٹی فورسز نے پارلیمنٹ کے اطراف میں مظاہرین پر ربڑ کی گولیاں چلائیں تاہم سیکورٹی نے اس کی تردید کی ہے۔ رپورٹس سے پتہ چلتا ہے کہ مظاہرین نے پارلیمنٹ کے دروازے پر نقب لگا دیا اور اس کے گیٹ کے قریب آگ لگا دی۔
-
بیروت: بندرگاہ دھماکے کی برسی پرحزب اللہ مخالف مظاہرے،’ایران واپس جاؤ‘کے نعرے
امریکی صدر کا امدادی کانفرنس میں لبنانی عوام کے لیے مزید 10 کروڑ ڈالردینے کا اعلان مشرق وسطی -
لبنان: بیروت کے جنوب میں قبائل اورحزب اللہ کےدرمیان جھڑپیں،6 افرادہلاک
لبنان کے دارالحکومت بیروت کے جنوب میں واقع قصبہ خلدہ میں قبائل اورحزب اللہ کے درمیان جھڑپوں میں چھے افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔فریقین کے درمیان حزب اللہ کے ... مشرق وسطی -
ہیومن رائٹس واچ نے بیروت دھماکوں کو حکام کی مجرمانہ غفلت کا نتیجہ قرار دیا
منگل کو ہیومن رائٹس واچ نے لبنانی حکام پر "مجرمانہ" غفلت اور زندگی کے حق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا ہے۔ انسانی حقوق گروپ کی طرف سے کی گئی تحقیقات میں ... بين الاقوامى