جہازوں اور کشتیوں میں سفر کے زمانے سے قبل تو سنا تھا کہ لوگ پیدل حج و عمرہ کرنے جاتے ہیں لیکن ملائیشین حکام نے ایک ایسے نوجوان کو حراست میں لیا ہے جو کہ بذات خود تیر کر مکہ جانے کی کوشش کر رہا تھا۔
ملائیشیا کے مختلف ابلاغی ذرائع کے مطابق 28 سالہ نوجوان نے تانجونگ شہر کے ساحل سے سمندر میں چھلانگ لگا دی تھی اوراسے کچھ دیر بعد پولیس نے سمندر میں تیرنے کے دوران حراست میں لے لیا تھا۔
ملائیشین اخبار 'نیو سٹریٹس ٹائمز' کے مطابق اس سے قبل بھی اس شخص نے لاک ڈائون کے دوران سمندر کو پار کر کے دوسرے جزیرے پر رہنے والے اپنے دوست کو ملنے کی کوشش کی تھی۔
مقامی پولیس کے سربراہ کے مطابق ابتدائی معلومات کے مطابق ملزم دونوں واقعات میں ملوث ہے۔ اس بار ملزم کا کہنا ہے کہ وہ مکہ جانے کی کوشش کر رہا تھا۔
حکام کے مطابق متاثرہ شخص کو پنانگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہےاور اس کا ذہنی توازن چیک کیا جارہا ہے۔
تحقیقات کے مطابق تیراکی کے دوران اس شخص کے جسم سے منشیات کا سراغ نہیں ملا اور پولیس یہ معلوم کرنے کی کوشش کر رہی ہے کہ آخر اس شخص نے تیر کر مکہ جانے کا فیصلہ کیوں کیا۔
ملائیشیا اور سعودی عرب کے ساحلوں کے درمیان فاصلہ 4455 ناٹیکل میل [8250 کلومیٹر] کی دوری پر واقع ہے۔
-
مکہ مکرمہ میں ایک شخص سے 28 کلو چرس برآمد، ملزم گرفتار
مکہ مکرمہ کی پولیس نے ایک ایک مقامی شہری کو گرفتار کرنے کا اعلان کیا جس کے قبضے سے 28 کلو گرام چرس برآمد کی گئی ہے۔مکہ پولیس کے میڈیا ترجمان نے کہا کہ ... مشرق وسطی -
مکہ مکرمہ: حج قواعدوضوابط کی خلاف ورزی کے مرتکب 20 افراد پرجرمانے عاید
مکہ مکرمہ میں حج سکیورٹی فورسز نے 20 افراد کوحج کے قواعد وضوابط کی خلاف ورزی پر بیس افراد کو 10 ہزار ریال (2666 ڈالر) فی کس جرمانہ عاید کیا ہے۔سعودی ... حج -
مکہ مکرمہ : پولیس کے ہاتھوں پکڑے جانے والے 4 افراد لوٹ مار کی کارروائیوں میں ملوث
سعودی عرب میں مکہ مکرمہ صوبے کی پولیس نے بدھ کے روز 4 افراد کی گرفتاری کی تفصیلات کا انکشاف کیا ہے۔ یہ افراد غیر آتشی ہتھیار کے زور پر زیورات اور مالی ... مشرق وسطی