کرونا وائرس

سعودی عرب : کووِڈ-19 قرنطین کےقواعدوضوابط کی خلاف ورزی پر60 افرادگرفتار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب میں کووِڈ-19 کو پھیلنے سے روکنے اور قرنطین کے قواعد وضوابط کی خلاف ورزی کے مرتکب 60 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے)کی اطلاع کے مطابق ان میں سے بعض افراد کروناوائرس کا ٹیسٹ مثبت ہونے کے باوجود قرنطین میں نہیں تھے اور بعض نے بیرون ملک سے مملکت میں واپسی پر تنہائی اختیار نہیں کی تھی اور وہ دوسرے افراد کے ساتھ ہی رہ رہے تھے۔

Advertisement

ان افراد کواب سعودی عرب میں کووِڈ-19 سے بچاؤ کے لیے نافذالعمل حفاظتی احتیاطی تدابیر کی خلاف ورزی کے الزام میں تعزیری سزائیں سنائی جائیں گی۔

سعودی عرب میں کووِڈ-19 کو پھیلنے سےروکنے کے لیے تنہائی اور قرنطین کی خلاف ورزی کے مرتکبین کو2لاکھ ریال (53۰32 ہزار ڈالر) تک جرمانہ یا دو سال تک قید کی سزا سنائی جاسکتی ہے یا دونوں سزائیں بیک وقت بھی سنائی جاسکتی ہیں۔اگر کوئی فرد کسی خلاف ورزی کا دوبارہ مرتکب ہوگا تواس کو دُگنا سزا سنائی جاسکتی ہے۔

سعودی حکومت کے نافذکردہ قانون کے مطابق اگر کوئی غیرسعودی کروناوائرس کی پابندی کی خلاف ورزی کا مرتکب ہوگا تو اس کو مذکورہ سزا پوری ہونے کے بعد مملکت سے بے دخل کر دیاجائے گا۔اس سزا کے نافذالعمل ہونے کے بعد اس شخص کے مملکت میں دوبارہ داخلے پر پابندی ہوگی۔

سعودی عرب میں ویکسین نہ لگوانے والے مسافروں کو آمد کے بعد 10 روز تک قرنطین میں رہنا ہوگا،اس کے علاوہ انھیں پی سی آر ٹیسٹ کی منفی رپورٹ بھی پیش کرنا ہوگی ،یہ ٹیسٹ سعودی عرب روانگی سے 72 گھنٹے قبل کرایا گیا ہو۔

سعودی عرب نے یکم اگست کو اپنی بین الاقوامی سرحدیں بیرونی سیاحوں اور زائرین کے لیے دوبارہ کھول دی ہیں لیکن حکومت کی منظورشدہ کووِڈ-19 کی چار ویکسینوں میں سے کسی ایک کے دونوں انجیکشن لگوانے والے افراد ہی مملکت میں داخل ہوسکیں گے۔سعودی عرب میں آمد کے بعد انھیں متعلقہ ملک کے محکمہ صحت کے مجازحکام کا جاری کردہ ویکسین لگوانے کا سرٹی فیکیٹ بھی پیش کرنا ہوگا۔

مقبول خبریں اہم خبریں