سلطنت عمان کے ساحل کے قریب ’مرسر اسٹریٹ‘ ٹینکر پر حملے کے اثرات اب بھی جاری ہیں ۔ وائٹ ہاؤس کی ترجمان جین ساکی نے زور دیا کہا ہے امریکا ایران کے خلاف اپنے دفاع کے اسرائیل کے حق کی حمایت کرتا ہے۔
جمعرات کو العربیہ کو دیے گئے ایک بیان میں ساکی نے کہا کہ عالمی برادری تہران کے بڑھتے ہوئے رویے پر فکرمند ہے۔
ایران پر حملے کے لیے تیار
قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل جمعرات کو اسرائیلی وزیر دفاع بینی گینٹز نے اعلان کیا تھا کہ تل ابیب ایران پر حملہ کرنے کے لیے تیار ہے۔

گینٹز نے اسرائیلی میڈیا کو بتایا ہم ایک ایسے مقام پر ہیں جہاں ہمیں ایران کے خلاف فوجی کارروائی کرنے کی ضرورت ہے۔ دنیا کو اب ایران کے خلاف کارروائی کرنے کی ضرورت ہے۔
برطانوی سیکرٹری خارجہ ڈومینک راب نے جمعرات کو کپا تھا کہ اگر ایران کے نئے صدر ابراہیم رئیسی نے دشمنی کا انتخاب کیا تو ایران کو اس کی قیمت چکانی پڑے گی۔