عراق : نینویٰ صوبے میں تخریب کاری ، بجلی کی فراہمی منقطع

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

عراق میں سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق نینوی صوبے میں ایک تخریبی کارروائی کے نتیجے میں بجلی کی ایک سپلائی لائن نے کام روک دیا ہے۔

یہ بات آج The General Company for Northern Electricity Transmissionنے بتائی۔

کمپنی کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ موصل کے مشرق میں واقع سپلائی لائن کے XYB نوعیت کے ٹاور نمبر (23) کو دھماکا خیز مواد کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔ اس کے نتیجے میں ٹاور گر گیا اور اس کے تار ٹوٹ کر نینوی صوبے کے گاؤں الکصر کے نزدیک گر پڑے۔

مزید یہ کہ کمپنی کے انجینئروں کی ٹیم عراقی فوج کے تعاون سے جائے حادثہ پر پہنچ گئی اور گرے ہوئے ٹاور کو کھڑا کر کے اس کی مرمت میں لگ گئی۔

یاد رہے کہ بجلی کی مذکورہ کمپنی کے نظام کو گذشتہ ایام کے دوران بڑی تعداد میں تخریب کاری کی کارروائیوں اور بجلی کے ٹاوروں کو براہ راست نشانہ بنائے جانے کا سامنا کرنا پڑا۔ اس کے نتیجے میں نینوی اور کرکوک صوبوں میں بجلی کی سپلائی کرنے والے 16 ٹاور گرے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں