.

یمن: حوثیوں نے الحدیدہ صوبے میں پرائمری اسکول ڈائنامائٹ سے اڑا دیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

یمن کے صوبے الحدیدہ کے مغربی ضلع حیس میں حوثی ملیشیا نے ایک پرائمری اسکول کی عمارت کو دھماکے سے تباہ کر دیا۔

ضلعی محکمہ تعلیم نے ہفتے کے روز حوثیوں کے ہاتھوں ایک گاؤں میں مذکورہ اسکول تباہ کیے جانے کی مذمت کی ہے۔ محکمے کے ڈائریکٹر احمد بکری کے مطابق ایران نواز ملیشیا نے الرباط گاؤں میں ڈائنامیٹ کا استعمال کرتے ہوئے الوعی اسکول کو دھماکے سے اڑا کر ملبے کا ڈھیر بنا دیا۔ یہ کارروائی بدھ کے روز ہوئی۔

Houthis
Houthis

واضح رہے کہ حوثیوں نے حیس ضلع میں اپنے زیر قبضہ علاقوں میں طلبہ کو تعلیم سے محروم کر دیا ہے۔ یمنی مقامی میڈیا کے مطابق حوثیوں نے اسکولوں پر قبضہ جما کر انہیں عسکری بیرکوں میں تبدیل کر دیا اور بعض کو دھماکوں سے اڑا دیا۔

واضح رہے کہ ستمبر 2020ء کے بعد یہ حوثیوں کے ہاتھوں دھماکے سے اڑایا جانے والا دوسرا اسکول ہے۔