برطانوی وزیر اعظم سمندر میں "ڈوبنے کے قریب" آ گئے تھے !

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

برطانوی اخبارات کے مطابق وزیر اعظم بورس جانسن گذشتہ برس موسم گرما کی تعطیلات کے دوران میں اسکاٹ لینڈ میں سمندر میں "ڈوبنے کے قریب" پہنچ گئے تھے۔

اس حوالے سے"The Times" اخبار نے بتایا کہ برطانوی وزیر اعظم نے شمال مغربی ساحل پر اپنی اس وقت کی دلہن کیری سیمنڈز اور ان دونوں کے بیٹے ویلفرڈ کے ساتھ تھوڑا وقت گزارا تھا۔

اخبار نے با خبر ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ ان تعطیلات کے دوران ایک بار بورس جانسن کو ساحل سے دور سمندر کے پانی میں تند و تیز لہریں بہا کر لے گئیں اور انہیں کسی بچانے والے کی ضرورت پیش آ گئی تھی۔

ذرائع کے مطابق بعد ازاں برطانوی وزیر اعظم ہاتھ پاؤں مارتے ہوئے واپس پلٹے اور اس دوران انہیں پانی سے نکال لیا گیا۔ اخبار کے مطابق جانسن جوش میں آ کر ساحل سے دور سے دور ہوتے چلے گئے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ "آخر کار سب کچھ ٹھیک رہا تاہم اس وقت کوئی اندوہ ناک واقعہ رو نما ہو سکتا تھا"۔

یاد ہے کہ بورس جانسن مناسب حد تک ایک مضبوط تیراک ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں