.
کرونا وائرس

فرانس: مارسئی میں سیاحتی جہاز کے مسافر کرونا وائرس کی لپیٹ میں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

فرانس کے جنوب مشرقی شہر مارسئی میں اتوار کے روز ایک سیاحتی بحری جہاز میں سوار مسافروں میں کرونا وائرس کے کئی متاثرین کا انکشاف ہوا ہے۔ تمام متاثرین کو جہاز کے اندر ایک علاحدہ جگہ پر تنہا کر دیا گیا تھا۔

سمندری اسفار کی کمپنی "کوستا" نے بتایا ہے کہ مسافروں میں دو گھرانوں کے چھ افراد کے کرونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں اور اتنی ہی تعداد مختلف گھرانوں سے تعلق رکھتی ہے۔ یہ تمام افراد اُن 180 سیاحوں کے گروپ میں شامل ہیں جو بحیرہ روم میں ایک ہفتے کی مدت کے سفر میں تھے۔ سفر کے دوران میں انہیں ہسپانیہ اور اطالیہ میں رکنا تھا۔

مذکورہ بحری جہاز "كوستا سميرالدا" میں تقریبا 6 ہزار افراد کی گنجائش ہے۔ تاہم کرونا وائرس ک روک تھام کے لے احتیاطی اقدام کے طور پر اس کی سفری گنجائش کو 70% کم کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق مارسئی پہنچنے پر جہاز میں کرونا کے تمام متاثرین کو ایمبولینس کی گاڑیوں کے ذریعے ان کے گروں تک منتقل کر دیا گیا۔