نیویارک کے گورنر کی سابق خاتون معاون پہلی بار جنسی ہراس پر بات کریں گی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

نیویارک کے گورنر اینڈرو کومو کی سابق خاتون معاون بریٹنی کومیسو کے مطابق وہ آج پیر کے روز نشر ہونے والے ٹی وی انٹرویو میں پہلی مرتبہ علانیہ طور پر بات کریں گی۔ بریٹنی گورنر کومو کے خلاف جنسی ہراس کے حوالے سے شکایت پیش کر چکی ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ کومو کے افعال پر ان کا محاسبہ کیا جائے۔

بریٹنی ان 11 خواتین میں سے ایک ہیں جنہوں نے کومو پر جنسی ہراس کا الزام عائد کیا ہے۔ یہ بات گذشتہ ہفتے پبلک پراسیکیوٹر کے دفتر سے جاری ہونے والی تحقیقاتی رپورٹ میں بتائی گئی۔

Advertisement

گورنر کومو اب تک مستعفی ہونے کے مطالبات مسترد کر چکے ہیں۔ وسیع پیمانے پر ہونے والے ان مطالبات میں کومو کے ڈیموکریٹک ساتھی مثلا صدر جو بائیڈن بھی شامل ہیں۔ البتہ کومو کو ریاست کے قانون سازوں کی جانب سے سبک دوشی کے اقدامات کا سامنا ہو گا۔

برٹنی کومیسو نے گذشتہ ہفتے الپائنی کاؤنٹی کی پولیس کے سربراہ کے دفتر میں فوجداری نوعیت کی شکایت پیش کی تھی۔

دوسری جانب گورنر کومو نے کسی بھی قسم کی قانونی خلاف ورزی کے ارتکاب کی تردید کی ہے۔ اگرچہ وہ اس بات ک اقرار کر چکے ہیں کہ اپنے ساتھ کام کرنے والوں سے والہانہ محبت کی کوشش سے شاید ان میں سے بعض لوگ پریشانی محسوس کرتے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں