.

اطالیہ : پوپ فرانسس کے لیے بھیجے گئے خط کے اندر سے 3 گولیاں برآمد

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

اطالیہ میں پیر کے روز میلان شہر کے نزدیک ڈاک کی چھانٹی میں ایک خط کے لفافے سے 9 ایم ایم کی 3 گولیاں برآمد ہوئیں۔ پولیس نے خصوصی آلات کے ذریعے لفافے میں ان گولیوں کا پتہ لگایا۔ یہ خط ویٹی کن کے پوپ فرانسس کے نام بھیجا گیا تھا۔ عسکری ذرائع نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ میلان میں ڈپٹی پبلک پراسیکیوٹر نے واقعے کی فوری تحقیق کا حکم دے دیا ہے۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق اس خط کو فرانس سے نارمل پوسٹ کے ذریعے بھیجا گیا۔ خط میں تھوڑی عبارتیں ہیں جو ہاتھ سے لکھی گئی ہیں۔ یہ عبارتیں ویٹی کن میں مالی کارروائیوں کے حوالے آخری پیش رفت سے متعلق ہیں۔ اس کے تحت 9 افراد کے خلاف عدالتی کارروائی شروع ہوئی۔ یہ کارروائی 5 اکتوبر سے جاری رہے گی۔ یہ باتCorriere della Sera اخبار نے آج اپنی ویب سائٹ پر نمایاں طور پر بتائی ہے۔

مذکورہ افراد پر مختلف جرائم کے ارتکاب کے الزامات ہیں۔ ان میں غبن، منی لانڈرنگ اور اختیارات کا ناجائز استعمال شامل ہے۔ ان کارستانیوں کے سبب 2019ء میں ویٹی کن کے کھاتوں میں 40 کروڑ یورو کا گھپلا ہوا۔