دو بیٹوں کی موت کی خبر سنتے ہی مصری استاد دل کا دورہ پڑنے سے فوت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

مصر کے شہر القوصیہ میں ایک شہری اپنے دو بیٹوں کی موت کی خبر سنتے ہی خود بھی دنیا سے رخصت ہو گیا۔

تدریس کے شعبے سے وابستہ 65 سالہ مصری شہری ناجح کامل کو یہ اطلاع ملی تھی کہ ایک خوف ناک ٹریفک حادثے میں اس کے دو بیٹے جاں بحق ہو گئے ہیں۔ ناجح اس خبر کو برداشت نہ کر پایا اور اسے دل کا شدید دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔

علاقے کی پولیس کو یہ اطلاع ملی تھی کہ دو گاڑیوں کے تصادم کے نتیجے میں ان میں سے ایک گاڑی میں سوار چار نوجوان ہلاک ہو گئے۔ ہلاک ہونے والوں میں ناجح کامل کے دو بیٹے اسٹیفن ناجح اور ڈیوڈ ناجح شامل تھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں