شہزادہ فیصل بن فرحان اور امریکی وزیر خارجہ کا ٹیلی فونک رابطہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے امریکی وزیر خارجہ اینٹنی بلینکن کو ٹیلی فون کیا ہے۔

ٹیلی فونک رابطے کے دوران دونوں وزرائے خارجہ نے سعودی عرب اور امریکہ کے مابین سٹریٹجک تعلقات اور تمام شعبوں میں انہیں بڑھانے کے طریقوں کا جائزہ لیا ہے۔

Advertisement

دونوں رہنماوں نے خطے میں ہونے والی نمایاں پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا ہے۔

علاوہ ازیں سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے پیر کو یوکرین کے ان کے ہم منصب دیمتروکولیوا نے ٹیلیفون پر رابطہ کیا ہے۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق انہوں نے سعودی عرب اور یوکرین دوست ملکوں کے دوطرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں انہیں مزید مضبوط بنانے کے طور طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔

دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ نے علاقائی و بین الاقوامی مسائل پر یکجہتی بڑھانے، مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے طریقوں اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں