.

امریکی خاتون اول کو بیساکھی کے سہارے ہیلی کاپٹر میں سوار ہونا پڑا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

امریکا میں فوٹوگرافروں کے کیمروں کی آنکھ نے خاتون اول "جیل بائیڈن" کی ایک تصویر کو محفوظ کر لیا۔ تصویر میں جیل بیساکھی لے کر اپنے شوہر صدر بائیڈن کی مدد سے صدراتی ہیلی کاپٹر میں چڑھتے ہوئے دکھائی دے رہی ہیں۔

یہ رواں سال جولائی کے اواخر میں ہوائی کے ساحل پر جیل بائیڈن کا پاؤں زخمی ہونے کے بعد ان کی پہلی تصویر ہے۔ ساحل پر ایک عجیب سی چیز جیل کے بائیں پاؤں میں داخل ہو گئی تھی۔ اس کے نتیجے میں ان کا پاؤں زخمی ہو گیا۔

اسکائی نیوز (عربی) کے مطابق تازہ ترین تصویر میں دونوں شخصیات ڈیلیویر ریاست سے میری لینڈ ریاست میں کیمپ ڈیوڈ کے سیاحتی مقام جانے کے سفر میں ہیں۔

اس موقع پر جیل بائیڈن نے طبّی جوتا پہن رکھا ہے جو عام طور پر وہ لوگ پہنتے ہیں جن کے پاؤں کی ہڈی ٹوٹ جاتی ہے۔

جیل بائیڈن کا واشنگٹن کے قریب والٹر ریڈ ملٹری میڈیکل سینٹر میں پاؤں کا آپریشن بھی کیا گیا۔