طالبان جنگجوؤں نے کابل کے گرد اپنا گھیرا تنگ کر دیا ہے- اشرف غنی حکومت کے خلاف سرگرم جنگجو اب دارالحکومت سے صرف چند میلوں کی دوری پر پہنچ چکے ہیں جبکہ امریکی اور اتحادیوں کے ہنگامی انخلاء کے لیے امریکی میرینز کابل پہنچ گئے ہیں-
افغانستان سے موصولہ اطلاعات کے مطابق طالبان جنگجو کابل سے صرف 50 کلومیٹرکے فاصلے پر موجود ہیں۔ وہ کسی وقت بھی دارالحکومت پر حملہ کر سکتے ہیں۔ امریکی اور اتحادیوں کے ہنگامی انخلاء کے لیے امریکی میرینز کابل پہنچ گئے ہیں جبکہ ہزاروں افغان بھی پناہ لینے کے لیے دارالحکومت پہنچ رہے ہیں۔
حکومتی فورسزکی جانب سے بہت معمولی یا کسی مزاحمت کے بغیر افغانستان کے دوسرے اور تیسرے سب سے بڑے شہروں پر طالبان کے قبضہ ہو جانے کے بعد سقوط کابل بھی قریب ہی معلوم ہوتا ہے۔
جنگجوؤں نے دارالحکومت سے 50 کلومیٹر دوری پر اپنے خیمے نصب کر دیے ہیں اور ان کے فیصلہ کن حملے سے قبل امریکا اور دیگر ممالک اپنے شہریوں کو وہاں سے نکال لینے کی کوشش کر رہے ہیں۔
امریکا نے اپنے سفارت کاروں اور دیگر شہریوں کے محفوظ انخلاء کے لیے 3000 امریکی فوج کابل ہوائی اڈے پر تعینات کرنا شروع کردی ہیں۔ دوسری طرف واشنگٹن نے امریکی سفارت خانے کو تمام اہم اور حساس دستاویزات کو تلف کر دینے کا حکم دیا ہے۔
حکام کو بالخصوص ایسے دستاویزات کو جلانے کا حکم دیا گیا ہے، جن پر امریکی سفارت خانہ، کسی امریکی ایجنسی کا لوگو یا امریکی پرچم پرنٹ ہو یا ایسے دستاویزات جن کا غلط استعمال پروپیگنڈا کے لیے کیا جاسکتا ہے۔
متعدد دیگر یورپی ممالک بشمول برطانیہ، جرمنی، ڈنمارک اور اسپین نے بھی اپنے اپنے سفارت خانوں کے تمام عملے کو کابل سے نکال لینے کا اعلان کیا ہے۔ دیگر ممالک بھی اپنے سفارت خانے بند کر رہے ہیں اور اپنے سفارت کاروں کو نکالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
ادھراقوامِ متحدہ کے ترجمان اسٹیفن ڈوجارک نے بتایا کہ افغانستان کی صور ت حال کا ہر ایک گھنٹے بعد جائزہ لیا جا رہا ہے۔
-
ہرات کی فتح کے بعد طالبان کا شہرمیں تفریح سے لطف اندوز ہونے کا منظر
سوشل میڈیا پر شائع کی گئی ایک تصویر میں دکھایا گیا ہے کہ طالبان عسکریت پسندوصوبہ ہرات کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد شہر میں کھیلوں سے لطف اندوز ہو رہے ... بين الاقوامى -
طالبان کا خوف، افغان خاتون کی جان بچانے میں مدد کے لیے فریاد
ایک ایسے وقت میں جب طالبان کی تحریک پورے افغانستان میں ڈرامائی انداز میں تیزی کے ساتھ صوبے فتح کر رہی ہے افغان خواتین اپنی زندگیوں اور پچھلے 20 سالوں ... بين الاقوامى -
متعدد یورپی ملکوں نے طالبان کے خوف سے کابل میں اپنے سفارتی مشن بند کر دیے
افغانستان میں تیزی سے تبدیل ہوتی صورتحال کے پیش نظر ڈنمارک اور ناروے نے اپنا سفارتخانے بند کرنے اور جرمنی نے اپنا سٹاف ’انتہائی کم‘ کرنے کا اعلان کیا ... بين الاقوامى