امریکی حکومت نے ہفتے کے روز ایک بار پھر دہشت گردی کے خطرے کی سنگین فضاؤں سے خبردار کیا ہے۔ بالخصوص جب کہ امریکا میں 11 ستمبر کے حملوں کے بیس سال پورے ہونے کو آ رہے ہیں۔
داخلہ امن کی وزارت نے جنوری میں انسداد دہشت گردی کے سلسلے میں جاری یادداشت میں ترمیم کی تھی۔ یہ ترمیم سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں کی جانب سے کانگریس کی عمارت پر حملے کے بعد سامنے آئی تھی۔
بعد ازاں رواں سال مئی میں بھی اس یادداشت میں ترمیم کی گئی۔ اس کا مقصد طبی قیود ختم کرنے پر "شدت پسندوں" کی جانب سے اس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے پر تشدد حملوں کے خطرے کا مقابلہ کرنا تھا۔
مذکورہ وزارت کی ترمیم شدہ یادداشت میں واضح کیا گیا ہے کہ "11 ستمبر کے حملوں کی آئندہ برسی سے قبل القاعدہ تنظیم نے کچھ عرصہ پہلے 'انسپائر' جریدے کا پہلا انگریزی ایڈیشن شائع کیا ہے۔ تنظیم کا یہ جریدہ چار سال سے پروپیگنڈے کے مقصد سے کام کر رہا ہے"۔
داخلہ امن کی وزارت کے مطابق یہ امر اس بات کی دلیل ہے کہ دہشت گرد تنظیموں نے اپنی کوششیں جاری رکھی ہوئی ہیں تا کہ امریکا میں قدم جمائے ہوئے افراد کو نظریاتی تلقین کی جا سکے۔
یاد رہے کہ 11 ستمبر 2001ء کے حملوں کے بعد بنائی جاتنے والی 'داخلہ امن' کی وزارت باقاعدگی کے ساتھ اس نوعیت کا انتباہ جاری کرتی ہے۔
-
ایران نے 11 ستمبر کے حملہ آوروں کو سفری سہولیات دیں: تحقیقاتی رپورٹ
العربیہ نیوز چینل کی تیار کردہ دستاویزی فلم "ایران.. 11 ستمبر" جمعے کی شب نشر کی گئی۔ اس فلم میں ایران اور لبنانی ملیشیا حزب اللہ کے القاعدہ ... مشرق وسطی -
ایرانی رجیم امریکا پر 11 ستمبر حملوں میں کیسے ملوّث تھا؟ ڈاکومینٹری
العربیہ نیوز چینل ایران اور القاعدہ کے درمیان گٹھ جوڑ کے حوالے سے ایک خصوصی دستاویزی رپورٹ نشر کررہا ہے ۔اس میں اس بات کا انکشاف کیا گیا ہے کہ ... بين الاقوامى -
گیارہ ستمبر حملے: ایران کے خلاف 10 ارب ڈالر ہرجانے کا فیصلہ
نیویارک میں ایک امریکی عدالت کی جانب سے جاری فیصلے میں ایران کو 11 ستمبر 2001 کے حملوں میں ملوث قرار دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ایران کو حملوں میں ہلاک ... بين الاقوامى