افغانستان وطالبان

افراتفری کے باعث کابل ہوائی اڈے سے کمرشل پروازیں منسوخ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

افغانسستان کے دارلحکومت کابل پر گذشتہ رات طالبان کے کنڑول کے بعد سے ملک کے سب سے بڑے ہوائی اڈے سے بیرون ملک سفر کے خواش مند افراد کا غیر معمولی رش دیکھا جا رہا ہے، جس کے بعد وہاں سکیورٹی کی صورت حال پیدا ہونے کی اطلاعات ہے۔

ہوائی اڈے کی حفاظت پر مامور امریکی اہلکاروں کی جانب سے کابل چھوڑنے کی غرض سے پہلی پرواز کے ٹکٹ حاصل کرنے والے غیر منظم رش کو کنڑول کرنے اور انہیں ایپرن سے جانے سے منع کرنے کے لیے ہوائی فائرنگ کرنا پڑی۔

صورت حال کو قابو سے باہر ہوتا دیکھ کر حامد کرزئی بین الاقوامی ہوائی اڈے کی انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ کابل سے تمام کمرشل پروازیں تا اطلاع ثانی منسوخ رہیں گی اس لیے عوام بیرون ملک سفر کے لیے ہوائی اڈے کا رخ نہ کریں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں