.

عرب اتحاد نے نجران پر حوثیوں کا بیلسٹک میزائل حملہ ناکام بنا دیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

یمن میں آئینی حکومت کے دفاع کے لیے سرگرم عرب اتحاد نے اتوار کی شام یمن کے حوثی باغیوں کی طرف سے داغا گیا ایک بیلسٹک میزائل حملہ ناکام بنا دیا۔ یہ میزائل سرحدی شہر نجران پر داغا گیا تھا۔

عرب اتحاد کے ایک عسکری ذریعے نے بتایا کہ یمن سےنجران پرداغا گیا بیلسٹک میزائل مار گرایا گیا۔ تاہم اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

نو اگست کو حوثی باغیوں نے سعودی عرب کے علاقے خمیس مشیط پر دو بمبار ڈرون طیاروں سے حملے کی ناکام کوشش کی تھی۔ جوابی کارروائی میں دونوں بمبار ڈرون تباہ کردیے گئے تھے۔

سعودی عرب نے حوثیوں کی طرف سے شہری آبادی کو دانستہ طورپر نشانہ بنانے کی حوثی سازشوں کی شدید مذمت کرتے ہوئےانہیں اقوام متحدہ کی قراردادوں کی مسلسل خلاف ورزی کررہے ہیں۔

خیال رہے کہ حوثی باغی گذشتہ طویل عرصےسے سعودی عرب پرمسلسل بیلسٹک میزائل اور ڈرون حملے کر رہے ہیں۔

سعودی محکمہ دفاع اور عرب اتحاد کی طرف سےفوری کارروائی کرکے ان حملوں کو ناکام بنا کرکے ملک کو تباہی سے بچالیا گیا۔