ترکی نے طالبان کے پیغام کو مثبت انداز میں دیکھا ہے: ترک وزیر خارجہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

ترک وزیر خارجہ میولود چاوش اولو کا کہنا ہے کہ ترکی نے طالبان کے پیغام کو مثبت انداز میں دیکھا ہے۔

ترک وزیر خارجہ نے اردن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں یکجہتی اور امن کی حمایت کریں گے۔ ترکی کے طالبان سمیت تمام افغان فریقین سے مذاکرات جاری ہیں۔

ترک وزیر خارجہ نے کہا کہ کابل ایئرپورٹ محفوظ ہونے کے بعد انخلا دوبارہ شروع کیا جائے گا۔ کابل ایئرپورٹ کی سکیورٹی، اقتدار کی منتقلی پر امریکا، اتحادیوں سے بات جاری رکھیں گے۔

اس سے قبل ذرائع کا کہنا تھا کہ طالبان کی درخواست پر ترکی کابل ایئر پورٹ پر سکیورٹی اور تکنیکی تعاون فراہم کر سکتا ہے، نئی صورتِ حال میں ترک فوج کا کابل ایئر پورٹ کا انتظام سنبھالنے کا عمل خود ہی ختم ہو گیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں