.

جنگلات میں آگ بجھانے میں الجزائر کی مدد کی جائے: شاہ سلمان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کے فرمانروا خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے الجزائری صدر عبد المجید تبون سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا ہے۔ شاہ سلمان نے الجزائر کے جنگلات میں آتشزدگی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ہلاک شدگان کے لواحقین کو تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ شاہ سلمان نے الجزائر کی امن وسلامتی اور ترقی وکامرانی کی امید ظاہر کی ہے۔

درایں اثنا سعودی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ’الجزائر کے جنگلات میں لگنے والی آگ اور اس سے ہونے والے مادی اور انسانی نقصانات پر انتہائی افسوس ہے‘۔ ’سعودی عرب اور الجزائر کے درمیان گہرے برادرانہ تعلقات کی بنا پر خادم حرمین شریفین نے اپنے بھائیوں کی اس مشکل وقت میں مدد کی ہدایت کی ہے‘۔ ’شاہ سلمان نے ہدایت کی کہ آگ بجھانے اور اس سے ہونے والے نقصان کی تلافی کے لیے اپنے بھائیوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے ‘۔

وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ’کنگ سلمان سینٹر برائے انسانی امداد کو ہدایت کی گئی ہے کہ آگ بجھانے کے لیے درکار ضروری آلات کے علاوہ متاثرین کی مدد کے لیے امدادی سامان ارسال کیا جائے‘۔ وزارت نے کہا ہے کہ ’آتشزدگی پر انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس ہے، ہم ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں‘۔

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے الجزائر کے جنگلات میں آگ بجھانے میں مددفراہم کرنے کی ہدایت کی ہے