.

روسی فوجی جہاز کو کریش سے پہلے فضا میں آگ لگ گئی: ویڈیو

جہاز کی تربیتی پرواز میں تین افراد سوار تھے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

یونائٹیڈ ائیر کرافٹ کارپوریشن کمپنی کا تیارکردہ فوجی کارگو جہاز منگل کے روز ایک تربیتی مشن کے دوران گر کر تباہ ہو گیا۔ طیارے میں تین افراد سوار تھے۔

L-112 V طرز کے اس بدقسمت طیارے کو پیش آنے والے حادثے کے بعد اس میں سوار افراد سے متعلق معلوم نہیں ہو سکا۔

مقامی خبر رساں اداروں نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ L-112 V طرز طیارے کا پروٹو ٹائپ ماڈل منگل کے روز ماسکو کے علاقے میں گر کر تباہ ہوا۔‘‘

یونائٹیڈ ائیر کرافٹ کارپوریشن کمپنی کے اعلان کے مطابق ’’کریش ہونے والے جہاز کو کپتان نیکولائی کویموف اڑا رہے تھے۔

ادھر ’’سپوٹینک‘‘ نامی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ طیارے کا تین رکنی عملہ حادثے میں زندہ نہیں بچ سکا۔ طیارہ گرنے کی ابتدائی وجوھات میں جہاز کے ایک انجن میں لگنے والی آگ بتائی جاتی ہیں۔‘‘

یونائٹیڈ ائیر کرافٹ کارپوریشن کمپنی کا L-112 V طرز کا ہلکا طیارہ فوجی ساز وسامان کی نقل وحمل کے لیے بنایا گیا تھا۔

اسے ہلکے فوجی ہتھیاروں اور محدود پیمانے پر فوجی افرادی قوت کی نقل وحمل کے لیے ڈیزائن کیا گیا تھا۔ یہ طیارہ زیادہ سے زیادہ پانچ ٹن وزن اٹھا کر 470 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے پرواز کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یہ جہاز اپنے پے لوڈ کے ساتھ 1200 کلومیٹر تک پرواز کر سکتا ہے۔