.
افغانستان وطالبان

طالبان کو افغانستان میں سفارتی مشنز کے کمپاؤنڈ میں داخلے سے گریز کی ہدایت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

طالبان کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے منگل کے روز بتایا کہ تنظیم نے اپنے کارکنوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ نظم وضبط کا مظاہرہ کریں اور کسی سفارتی مشن کی گاڑیوں سے چھیڑ چھاڑ یا عمارت میں داخلے سے باز رہیں۔

عہدیدار کے مطابق جنگجوؤں کو یہ بھی ہدایت ہے کہ وہ عام لوگوں کو اپنے کام کاج معمول کے مطابق کرنے دیں اور ان میں کسی قسم کی مداخلت نہ کریں۔

اپنی شناخت ظاہر نہ کرنے شرط پر سینیئر طالبان رہنما نے بتایا کہ ہم نے ہر سطح کے اپنے کارکنوں کو حکم دیا ہے کہ وہ افغانستان میں کسی بھی ملک سے متعلق توہین آمیز رویہ اختیار کرنے سے باز رہیں۔