.

امریکا اور برطانیہ کا افغان مسئلے پر’جی سیون‘ کا ورچوئل اجلاس بلانے پر اتفاق

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

وائٹ ہاؤس نے اعلان کیا ہےکہ امریکی صدر جو بائیڈن نے منگل کے روز برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کے ساتھ ٹیلیفو پر افغان بحران پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں رہ نماؤں نے اگلے ہفتے افغانستان کے بحران پر گروپ آف سیون کا ورچوئل سربراہ اجلاس منعقد کرنے پر اتفاق کیا۔

امریکی ایوان صدر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ دونوں رہ نماؤں نے افغان بحران کے لیے مشترکہ نقطہ نظر اور حکمت عملی پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے گروپ آف سیون کے رہ نماؤں کی میٹنگ اگلے ہفتے منعقد کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

بورس جانسن جن کا ملک اس وقت گروپ آف سیون (جرمنی ، کینیڈا ، امریکا ، فرانس ، اٹلی ، جاپان اور برطانیہ) کے موجودہ سیشن کا صدر ہے نے پیر کو گروپ کا سربراہ اجلاس بلایا تاکہ سقوط کابل اور طالبان کے افغانستان پر قبضے کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال پر بات چیت کی جاسکے۔

لندن میں برطانوی وزیراعظم ہاوس نے کہا کہ بورس جانسن اور بائیڈن نے اپنی گفتگو میں کابل سے انخلاء میں امریکا اور برطانیہ کے تعاون کو سراہا۔

وائٹ ہاؤس کے بیان کے مطابق بائیڈن اور جانسن نے افغانستان کے معاملے میں میں اتحادیوں اور جمہوری شراکت داروں کے درمیان قریبی تعاون جاری رکھنے کی ضرورت پر بھی تبادلہ خیال کیا۔