کابل پر کنٹرول کے بعد سوشل میڈیا کے دروازے طالبان پر بند ہونے لگے

فیس بک نے طالبان کے وٹس اپ اکاؤنٹس بلاک کر دیئے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

عالمی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز فیس بک، یو ٹیوب اور وٹس اپ نے طالبان کے زیر استعمال متعدد اکاؤنٹس بلاک کر دیئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لوٹ مار اور تشدد کی شکایات کے لیے بنائی گئی طالبان کی وٹس ایپ ہاٹ لائن بھی بند کردی گئی۔

Advertisement

ترجمان فیس بک نے کہا کہ امریکی قوانین کے تحت طالبان تنظیم پر پابندی ہے۔ کمپنی کو پابندیوں کی امریکی پالیسی پر عمل کرنا ضروری ہے۔

ترجمان طالبان نے اس عمل پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آزادی اظہار رائے کے دعویدار بندش کا جواب دیں۔

ادھر فیس بُک نے اشرف غنی کا اکاؤنٹ معطل کردیا۔ اشرف غنی کے چیف آفیسر ڈاکٹر فضل کا بھی فیس بُک پر اکاؤنٹ معطل کردیا گیا ہے۔

مفرور صدر اشرف غنی نے فیس بُک پوسٹ کے ذریعے ہی طالبان کے کابل پر کنٹرول سنبھالنے کے بعد ملک چھوڑنے کی وجہ بتائی تھی۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر بیان میں کہا تھا کہ انہوں نے خوں ریزی سے بچنے کے لیے افغانستان چھوڑا۔

مقبول خبریں اہم خبریں